سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کے کیو آئی ایم آربرگوفرمیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بالوں سے محروم لوگوں کے جلد کینسر کا زیادہ شکارہونے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق محققین نے 12ہزار232 کیٹینیئس میلانوما کیسز اور 17ہزار512 کیراٹینوسائٹ کینسر کا شکارمردوں کے لیے میٹا تجزیہ کرنے کے بعد، اینڈروجن کے بجائے، کھوپڑی پر پڑنے والی سورج کی تمازت کا جائزہ لیا۔ کیو آئی ایم آربرگوفرمیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اس تحقیق کے لیڈ مصنف اور ریسرچ آفیسر جو شینگ اونگ نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح گنجے پن اور جلد کے کینسر کے درمیان تعلق میں کوئی بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ اونگ نے بتایا کہ تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمیں بالوں کے جھڑنے اور جلد کی رنگت یا پگمنٹیشن کو متاثر کرنے والے جینز کے درمیان ایک قسم کے اوورلیپ کا پتہ چلاہے۔ جلد کی رنگت جلد کے کینسر کے لیے ایک معروف خطرہ ہے اور یہ نتائج بتاتے ہیں کہ رنگت بھی بالوں والے لوگوں میں اس بڑھتے ہوئے خطرے کا سبب بن سکتی ہےتاہم، گنجے پن اور جلد کے کینسر کے درمیان اس تعلق کی اکثریت اب بھی سورج کے سامنے زیادہ دیر تک رہنا بیان کیا جاتا ہے۔