• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گلوبل وارمنگ سے سمندرکی حرارتی توانائی کے وسائل میں اضافہ ہوگا:تحقیقتازترین

December 30, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک  تحقیقی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ کاربن کے انتہائی اخراج کے باعث اس صدی کے آخر تک عالمی سمندری حرارتی توانائی کی تبدیلی (او ٹی ای سی) کی ممکنہ طاقت میں 46 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ چین کی اوشن یونیورسٹی  کے فزیکل اوشنوگرافرجنگ ژاؤ نے کہا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے حالات سے متعلق  عالمی او ٹی ای سی وسائل کی حالت کا جائزہ فراہم کرنے  والی یہ پہلی تحقیق ہے، جو مستقبل میں او ٹی ای سی وسائل کی ترقی اور استعمال کے حوالے سے اہم سائنسی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت  کرتے بتایا کہ  او ٹی ای سی سمندر کی سطح اور گہرے سمندروں کے درمیان درجہ حرارت کے بڑے فرق کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جو ہمارے مستقبل کی ایندھن کی ضروریات کے لیے  قابل تجدید حل فراہم کرتا ہے۔