• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ سےاسرائیلی شہروں پرراکٹ حملےتازترین

October 07, 2023

غزہ/یروشلم(شِنہوا)گزشتہ سال مئی کے بعد پہلی بار غزہ سے مسلح دھڑوں کی طرف سے ہفتے کی صبح  اسرائیلی شہروں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ سرحدی باڑ کے قریب اس وقت سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام نے راکٹوں کوروکنے کی کوشش کی۔

مقامی لوگوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹس پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے متعدد راکٹ داغے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیے گئے جبکہ ملک کے جنوب اور مرکز میں اسرائیلی عوام سے کہا گیا کہ وہ محفوظ علاقوں کے قریب رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کے احکامات کی تعمیل کریں۔ 

حماس کے ایک رہنما محمد الدیف نے ہفتے کے روز اسرائیل کے خلاف ایک نئے فوجی آپریشن "ال اقصیٰ فلڈ" کے آغاز کا اعلان کیا۔

 یہ اعلان انہوں نے ایک مختصر ریکارڈ شدہ بیان کے ذریعے کیا۔