• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 112 فلسطینی جاں بحق ،157 زخمیتازترین

February 16, 2024

غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  112 فلسطینی جاں بحق اور 157 زخمی ہوگئے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے جمعہ  کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پراسر ائیلی حملوں میں مارے جانے والے  فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 28ہزار775 ہو گئی ہے جب کہ 68ہزار552 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی مارے گئے۔ وزارت کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے ناصر اسپتال میں اسرائیلی فوج کے دھاوا کے بعد آکسیجن کی  فراہمی  معطل ہونے اور بجلی کی بندش کے باعث چار فلسطینی مریض دم توڑ گئے۔