• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 فلسطینی جاں بحقتازترین

October 02, 2024

غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی میں رات بھر کے دوران  اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔  فلسطینی طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں متعدد مکانات پر بمباری کی گئی،جس میں جاں بحق 32 افراد کی لاشیں غزہ کے یورپی اسپتال منتقل کی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق  خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں آٹھ دیگر لاشیں لائی گئیں، جنہیں مشرقی علاقے سے اسپتال لایا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ملبے سےلاشوں اورلاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس سے منگل کی رات اچانک علاقے میں گھسنے کے بعد پسپائی اختیار کر لی ہے۔  فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسکول اورخیموں پر اسرائیلی بمباری میں 10 افراد جاں بحق ہوئے۔