غزہ(شِنہوا)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کی ایک سینئر خاتون رکن جاں بحق ہو گئیں۔
حماس نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران تحریک کےسیاسی بیورو کی واحد خاتون رکن جمیلہ شانتی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے سمیت رفح اور خان یونس پراسرائیل کے فضائی حملوں میں 41 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیل کے جاری حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے۔
تنازعہ کا تازہ ترین سلسلہ 7 اکتوبر کو اس وقت شروع ہوا جب حماس نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں پر اچانک حملہ کیا جس سے غزہ پر وسیع پیمانے پر اسرائیلی جوابی فضائی حملے شروع ہوئے۔
حماس کے حملوں میں اسرائیل میں تقریباً 13 سوافراد مارے گئے۔