غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر5 ہزار 791 ہو گئی ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کوایک بیان میں کہا کہ ساحلی علاقے میں 16 ہزار297 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فضائی حملے 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر حماس کے بڑے پیمانےپرحملے کے بعد شروع ہوئے جس میں اب تک اسرائیل میں کم سے کم 14 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔