• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 1 ہزار 354 فلسطینی جاں بحقتازترین

October 12, 2023

غزہ(شِنہوا)غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم 1 ہزار 354 فلسطینی جاں بحق اور6 ہزار 49 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں قائم وزارت صحت نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات کوغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پرشدید فضائی حملوں میں 44 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کےمطابق اسرائیل کےحملوں میں غزہ کی پٹی میں رہائشی محلوں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 یہ فضائی حملے اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی طرف سے ہفتے کے روز شروع کیے گئے بڑے پیمانے پر اچانک حملے کے جواب میں کیے گئے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارےکان کے مطابق ہفتے کے روز سے اب تک اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوزکر گئی ہے۔