• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد ہلاکتازترین

May 10, 2023

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے عسکریت پسندوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 لاشوں کو غزہ شہر کے شفا اسپتال لایا گیا ہے جبکہ دیگر 2 لاشوں کو غزہ کی پٹی کے جنوبی قصبے رفح کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر اور غزہ کی پٹی کے جنوبی قصبے رفح میں متعدد عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

پی آئی جے ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فلسطینی علاقوں میں تنظیم کے ترجمان طارق ایزل دین، ان کی اہلیہ ، 2بچے اور 2 دیگر سینئر فوجی رہنما شامل ہیں۔

فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے منگل کی علی الصبح غزہ شہر اور غزہ پٹی کے جنوبی قصبے رفح میں متعدد عمارتوں پر بمباری کی۔