• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 40 فلسطینی جاں بحقتازترین

October 17, 2023

غزہ(شِنہوا)جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک رہائشی مکان پر منگل کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے کم 40 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جن میں زیادہ تر بے گھر افراد شامل ہیں۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر حملہ کیا جہاں اسرائیل کے انخلاء کے احکامات کے بعد شمالی غزہ میں اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے فلسطینی رہائش پذیر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے خونریز تنازعے کے بعد سے اب تک 2 ہزار 808 فلسطینی جاں بحق  اور 10 ہزار 850 زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت کے مطابق اسرائیلی فوج  کے حملوں میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے  1200 سے زائد فلسطینی  پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد بچے فلسطینی ساحلی علاقے میں لاپتہ ہیں۔