غزہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے باعث سکولوں کی جبری بندش سے غزہ میں تقریباََ 6 لاکھ 25 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
مشرق قریب میں فلسطینی مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا عملہ مخلتف سرگرمیوں کے ذریعےفلسطینی بچوں کومدد فراہم کر رہا ہے جو انہیں تعلیم کی طرف واپسی میں مدد دینگی لیکن یہ کافی نہیں اس کے لئے جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جنگ نے غزہ میں بچوں کو لوٹ لیا ہے اور بچ جانیوالےبچے گہرے صدمے کا شکا ر ہیں ۔ان کے سکول تباہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے تعلیم اور کھیلے بغیر اپنا پورا تعلیمی سال ضائع کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازعات اور جنگوں میں سب سے پہلے بچے متاثر ہو تے ہیں، ان میں سے ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی اور ان میں سے اکثر بچوں میں زندگی بھر یہ خوف رہے گا۔