• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے:سربراہ عالمی ادارہ صحتتازترین

November 11, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیس نے کہا ہے کہ غزہ میں جہاں صحت کا نظام تباہی کے دھانے پرہے وہاں کوئی بھی کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ زمینی صورتحال سنگین ہے، ہسپتالوں میں بے ہوش کئے بغیر آپریشن کرنے سے لے کر اس حقیقت تک کہ ہر دس منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی بھی کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں ہے اور یہ کہ  طبی عملہ 23 لاکھ افراد کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

ٹیڈروس نے کہا کہ تعاون  کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ طبی عملے کی جان بچانے کے لیے  ضروریات کو پورا کیا جائے۔ تقریباً 63 میٹرک ٹن اس طرح کی امداد بھیجی گئی ہے، لیکن ان شہریوں تک پہنچنے کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت ہے جو بحران کے ذمہ دار نہیں ہیں۔