• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیشگی شرائط پرمبنی امریکی قرارداد ناقابل قبول ہے: چینتازترین

March 23, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیشگی شرائط  پرمبنی امریکی مسودہ قرارداد بنیادی طور پر قتل عام جاری رکھنے کی اجازت  ہے جو کہ "ناقابل قبول" ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے فلسطین اسرائیل تنازع پر سلامتی کونسل میں رائے شماری کے بعد اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ جانیں بچانے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو بڑھانے اورمزید لڑائی کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی بنیادی چیزہے۔ ژانگ نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کا کوئی بھی اقدام تاریخ کی کسوٹی اور اخلاقی معیارکےتقاضوں کے عین مطابق ہونا چاہئے۔ چینی سفیر نے کہا کہ امریکی مسودہ  خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے رفح پر فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کے حالیہ بارہا اعلانات  کے تناظر میں بہت سے  پہلوؤں کے حوالے سے غیر متوازن ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ مسودے میں واضح طور پر اس طرح کے اقدامات کی مخالفت نہیں کی گئی، جس سے سنگین نتائج کے ساتھ ایک بہت ہی غلط  پیغام دیا گیا ہے۔