غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین میں 8ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزر 200 خواتین شامل ہیں جبکہ52 ہزار سے زائد افراد زخمی اور 6 ہزار 700 لاپتہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے کل 310 ارکان سمیت 35 شہری دفاع کے اہلکار اور 97 صحافی جاں بحق ہوئے۔
ادھر مغربی کنارے کے شہروں الخلیل اور بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے اس نئے دور کے شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 303 ہو گئی۔