غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع نے جمعرات کو شِنہوا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے کے حملوں کے نتیجے میں درجنوں افرادجاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ 70 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔