• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کیلئے برسلز میں ہزاروں افراد کا مارچتازترین

May 20, 2024

برسلز(شِنہوا) مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے  کیلئے برسلز میں احتجاجی مارچ کیا۔

"فلسطین میں نسل کشی بند کرو ، مزاحمت  اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی  جیسے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے یورپی شہر میں گیر ڈو نورڈ سے پلیس جین ری تک مارچ کیا۔

مارچ جس میں 40ہزار افراد نے شرکت کی کا اہتمام بیلجین فلسطینی ایسوسی ایشن، فرانسیسی  اور ڈچ بولنے والی تنظیم سی این سی ڈی-11.11.11 اور فلسطینی اجتماعی بیتنا سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اتحاد نے کیا۔

منتظمین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے، شہریوں کی حفاظت اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد تک رسائی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

تنظیموں نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر مکمل بین الاقوامی فوجی، اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کریں۔