• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں:اقوام متحدہ حکامتازترین

March 07, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک کے شدید بحران سے  بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جیمی میک گولڈرک نے نیویارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سےگفتگو میں اپنے حالیہ دورے کے بعد غزہ کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس بھیانک حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہ بچے بھوک سے مر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے،جیسا کہ میڈیا رپورٹس سے واضح ہے محصور اور بمباری کا شکار اس پٹی میں کم از کم 20 بچے بھوک سے مرچکے ہیں، جن میں حالیہ دنوں میں مرنے والا 14 دن کا بچہ بھی شامل ہے۔ خوراک کے اس بحران سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کامطالبہ کرتے ہوئے،اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ فوری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے  یومیہ کم از کم 300 امدادی ٹرکوں کو شمالی غزہ تک فوجی رسائی والی شاہراہ کےاستعمال کی اجازت دی جانی چاہئے۔