غزہ(شِنہوا)اسلامی مذاحمتی تحریک(حماس) نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کیلئے قطر اور مصر کے ثالثوں سے مشاورت کی ہے۔
حما س نے اپنے پریس بیا ن میں کہا ہے کہ ہم نے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت روکنے کیلئے اپنے ثالث بھائیوں کیساتھ کچھ تجاویز کا تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتھن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو ثالثوں سے حماس کا جواب مل گیا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی اسرائیل حماس کے جواب کا جائزہ لے گا اور اس کا جواب دے گا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حماس کا نیا ردعمل اب تک کا سب سے بہترین ردعمل ہے اور کہا ہے کہ یہ آگے بڑھنے کی بنیاد ہے۔
تاہم ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ محور فلیڈیلفیا (غزہ میں) میں اسرائیل کی موجودگی اور قیدیوں کا مسئلے جیسے کچھ معاملات پراب بھی وضاحت کی ضرورت ہے۔