• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5اسرائیلی فوجی ہلاک ،7زخمیتازترین

May 16, 2024

یروشلم(شِنہوا) شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کی غلطی سے گولہ باری کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے، اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف)  کے مطابق  تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی غزہ شہر میں داخل ہونے والی فورس کا حصہ تھے، جس نے پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ شروع ہونے والے حملے کے دوران عمارتوں پر قبضہ کیا۔ بیان کے مطابق ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر موجود آئی ڈی ایف کے دو ٹینکوں سے بظاہر ایک عمارت کی کھڑکی میں نظر آنے والی بندوق کی جانب دو گولے داغے گئے۔ اسرائیلی  فوج نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فوجیوں کو فلسطینی عسکریت پسندوں کے طور پر غلط شناخت کیوں کیا گیا۔