غزہ (شِنہوا)غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے میں کم ازکم 21 افراد جاں بحق اور 150 دیگر زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین اور ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ غزہ کے کویت اسکوائرپر لوگ امداد حاصل کرنے کے لیے جمع تھے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مشین گنوں سے فائرنگ اورشیلنگ کی۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ مشکل زمینی حالات کے باوجود، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بیان کے مطابق شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔