• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 493 فلسطینی جاں بحق،2ہزار751زخمیتازترین

October 09, 2023

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سےکم 493 فلسطینی جاں بحق اور 2 ہزار 751 زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس کےزیرانتظام وزارت صحت نےپیرکوشِنہواکوبھیجےگئےایک بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونےوالوں میں91 بچےاور61خواتین شامل ہیں جوغزہ کےمختلف گورنریٹس میں رہائشی مکانات پراسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

وزارت نے بتایا کہ زخمیوں میں 244 بچے اور 151 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے اسلامی فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا اور ہزاروں راکٹ داغے گئے جبکہ کئی عسکریت پسند غزہ سے متصل اسرائیلی قصبوں میں داخل ہوئے۔

جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے ساحلی علاقے میں حماس کے ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات، زرعی اراضی، سرکاری اداروں اور پولیس چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں فضائی حملے کئے۔

 سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی مختصر ویڈیوز میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے اور وقتاً فوقتاً بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس تنازعےکے نتیجے میں اسرائیل میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔