غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے نئے فضائی حملوں میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع نے جمعہ کو شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے متعدد شہروں میں متعدد گھروں اور پرہجوم علاقوں پر بمباری کی۔
بیان میں بین الاقوامی برادری کو "بچوں اور خواتین کے خلاف جاری جنگ" کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔