غزہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں کم از کم17 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا رابطہ دفتر برائے انسانی ہمدردی اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ شہر اور اس کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو صلاح الدین روڈ کے ساتھ شمال-جنوب ٹریفک کے مرکزی راستہ کے ذریعے جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے کےمسلسل مطالبے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے اندازہ لگایا ہے کہ اتوار کو تقریباً 20ہزار لوگ نقل مکانی کر گئے، جن میں سے زیادہ ترگدھے گاڑیوں یا بسوں کے ذریعے وادی غزہ پہنچے، جب کہ کچھ پیدل سفر کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے بغیر اہلکاروں کے چیک پوائنٹ قائم کرنے کے بعد راہداری سے گزرنے والے کچھ افراد کو حراست میں لیا جہاں لوگوں کو دور سے دو عمارتوں سے گزرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔