• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ، بم دھماکے میں 4اسرائیلی فوجی ہلاک ،6 زخمیتازترین

June 11, 2024

یروشلم(شِنہوا)غزہ کے شہر رفح میں ایک عمارت میں نصب بم کے دھماکے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کو مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ روز جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران  تین فوجی اور ان کا کمانڈنگ افسرمارے گئے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو کے مطابق فوجی شبورا کے علاقے میں ایک عمارت میں داخل ہونے پر دھماکہ خیز مواد کا  نشانہ بنے۔

ایک بیان میں حماس نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اس کے جنگجوؤں کے حملے میں مارے گئے۔