• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غربت میں کمی کے لیے چین دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ہے:سربراہ کمبوڈین سول سوسائٹیتازترین

May 13, 2024

باتی، کمبوڈیا(شِنہوا)کمبوڈیا میں سول سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غربت میں کمی کے لیے دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک کی مددکے حوالے سے چین ایک رول ماڈل ہے۔ سول سوسائٹی الائنس فورم (سی ایس اے ایف) کے چیئرمین  کیمریات وی سیتھ نے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر غربت ختم کرنے کے لیے بہت بڑا تعاون کیا ہے، اور وہ خطے اور پوری دنیا میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دیگر ممالک، خاص طور پر کمبوڈیا سے غربت کے خاتمے میں مدد کرنے میں چین کے رول ماڈل کوانتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دنیا کے لیے ایک عمدہ مثال ہے کہ چین نے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی کے لیے دیگر ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے چین کی کوششیں بنی نوع انسان کی ہم نصیب مستقبل کی حامل عالمی برادری کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔