• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غیر ملکی شخصیات کے سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے لیے تہنیتی پیغاماتتازترین

October 21, 2022

بیجنگ(شِنہوا) غیرملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دنیا بھر کے سرکاری حکام نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور اسکے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو  سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔  ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے وائس چیئرمین ایفکان الا نے کہا کہ چین سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رہنمائی میں اپنی کامیابیوں  میں پیش رفت کرتے ہوئے   عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ میں مزیداضافہ  کرے گا۔سربیا کی پروگریسو پارٹی کے نائب صدر میلوس ووسیوچ نے کہا کہ چین نے اپنی بھرپور ترقی کے ساتھ عالمی امن اور ترقی کے حوالے سے  گراں قدرتعاون کیا ہے، جس سے سربیا کو بھی ترقی میں مدد ملی ہے۔

مالٹا کی لیبرپارٹی کے ڈپٹی لیڈر ڈینیئل جوز میکالف نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے معیشت کو ترقی دینے، مطلق غربت کے خاتمے اور اپنے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ 

بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما وجے جولی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور شی کی مضبوط قیادت میں، چین نے معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بے مثال تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  بھارت اور چین دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے رابطوں کو فروغ دیں گے۔

فلپائن کے سابق صدرروڈ ریگو دوتیرتے،برازیل کی سابق صدردلما روسیف، گنی بساو کے سابق وزیر اعظم روئی دوارتے دی باروس،مصر کی ہوم لینڈ ڈیفنڈرز پارٹی کے چیئرمین جلال الحریدی،نائجر کی الائنس فار ڈیموکریٹک رینیوول پارٹی کے صدر،اور امدادی کارروائیوں اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیرلاؤان ماگاگی،ایکواڈور کی سوشلسٹ پارٹی کے قومی صدرگستاووویلیجو،سپین کی کمیونسٹ پارٹی کے صدرجوز لوئس سینٹیلا،فرانس کی سالیڈیرٹی اینڈ پروگریس پارٹی کے سربراہ جیکوئس چیمنادے،وانواتو کی لیڈرز پارٹی کے صدر جوتھم ناپٹ،کمیونسٹ پارٹی آف اسرائیل کے جنرل سیکرٹری عادل عامر،سینی گال کی اینڈ-جیف/افریقی پارٹی فار ڈیموکریسی اینڈ سوشلزم کے جنرل سیکرٹری لینڈنگ ساوانے،پیٹریاٹک سالویشن موومنٹ آف چاڈ کے سیکرٹری جنرل ہارون کبادی،برونڈی کی   نیشنل کونسل فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی کے سیکرٹری جنرل ریورین ندکوریو،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی پیپلز نیشنل موومنٹ کے جنرل سیکرٹری فوسٹر کمنگز، کمیونسٹ پارٹی آف پیرو کے جنرل سیکرٹری لوئس ویلانووا،نائیجیریا کی آل پروگریسو کانگریس کے قومی سیکرٹری آئیولا اومیسور،فلسطین کی فتح سنٹرل کمیٹی کے رکن اور عرب ممالک چین  تعلقات کے کمشنرعباس ذکی اورفرانس کی قومی اسمبلی کے سابق صدربرنارڈ ایکوئیر نے بھی مبارکباد دی ہے۔