• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

غیر ملکی رہنما، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئےتازترین

October 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) میں شرکت کے لیے اتوار سے منگل تک بیجنگ پہنچے۔

ان  رہنماوں میں کینیا کے صدر ولیم روتو، چلی کے صدر گیبریل بورک، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان، ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد، نائجیریا کے نائب صدر کاشم شیٹیما، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیوسو، پاپوا نیو گنی  کے وزیر اعظم جیمز ماراپے، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ، لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤ کے صدر تھونگلون سیسولیتھ، مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، تھائی وزیر اعظم سٹریتھا تھاویسین، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، پاکستان کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سپریم کونسل کے رکن اور متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی، ازبک صدر شوکت مرزیوئیف، روسی صدر ولادیمیر پوتن، موزمبیق کے وزیروزیراعظم ایڈریانو میلیانے، منگولیا کے صدر اُکھنا خورلسُخ، ویتنام کے صدر وو وان تھونگ، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز، ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور نئے ترقیاتی بینک کی صدر دلما روسیف شامل ہیں۔

تیسرا  بی آر ایف منگل سے بدھ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں 140 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی حاضری کی تصدیق کی ہے۔