ٹوکیو(شِنہوا) ہونڈا اور گاڑیاں بنانے والی دیگر کمپنیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر پیداوار کیلئے گاڑیوں کی سرٹیفکیشن کے مطلوبہ ٹیسٹ غلط اندازمیں لینے کے اعتراف کے بعد جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ہونڈا موٹرز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کیا۔
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق معائنے کے بعد وزارت لینڈ،انفراسٹر کچر،ٹرانسپورٹ اینڈ ٹورازم اس بات کا فیصلہ کریگی کہ آیاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کیلئے انتظامی سزا دینی ہے یا اس بات کا تعین کرنا کہ آیا متاثرہ گاڑیاں حفاظت اور ماحولیاتی کارکردگی کے معیار پر پورا اترتی ہیں یا نہیں اور اس کی جانچ کر کے ان کی واپسی کی ضرورت ہے ہا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے 22 ماڈلز کے ٹیسٹ غلط لئے گئے جس کے ڈیٹا میں بھی جعل سازی کی گئی۔ لیکن اس کے کوئی موجودہ ماڈلز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
حکومتی وضاحتوں کے مطابق حفاظتی ٹیسٹ نہ کیے جانے کی وجہ سے ہونڈا، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن،یاماہا موٹر کمپنی اور سوزوکی موٹر کارپوریشن کے بعد روڈ ٹرانسپورٹ وہیکل قانون کے تحت معائنہ کرنے والی چوتھی کمپنی بن گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ کار ساز اداروں کے تیار کردہ کل 38 ماڈل متاثر ہوئے ہیں۔ ٹویوٹا، مزدا اور یاماہا موٹر کی طرف سے تیار کردہ متاثرہ ماڈلز میں سے چھ اس وقت مارکیٹ میں ہیں ، وزارت نے ان کی ترسیل روکنے کا حکم دیا ہے جبکہ وزارت مزدا موٹر کارپوریشن کے بارے میں جلد ہی تحقیقات شروع کرے گی۔