• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فرانسیسی صدرکا اسرائیل سے لبنان میں فوجی کارروائیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہتازترین

October 02, 2024

پیرس(شِنہوا) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل سے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ایلیسی صدارتی محل سے بدھ کوجاری  پریس ریلیزکے مطابق لڑائی  میں شہریوں کے جانی نقصانات  کا ذکر کرتے ہوئے، میکرون نے کہا کہ  لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی  تعمیل کرتے ہوئے بحال کیا جائے ۔ اس حوالے سے  انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس( یو این آئی ایف آئی ایل)کے ساتھ فرانس کے عزم کا اعادہ  کرتے کہا کہ  ان کا ملک اس حوالے سے کام کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوگا اور بہت جلد لبنانی عوام اور ان کے اداروں کی حمایت میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ میکرون نے ایک طویل مدتی تصفیہ کے حصول  کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان اقوام متحدہ کی قائم کردہ  عارضی سرحد، بلیو لائن کے دونوں اطراف کی آبادیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہو۔