• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فرانسیسی صدر کا ایک بار پھر غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہتازترین

April 23, 2024

پیرس(شِنہوا) فرانس کے صدر ایما نوئل میکرون نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کے لیے فرانس کے مطالبے کو دوہرایا ہے۔

فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب اسرائیل کے خلاف ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی عوام کے ساتھ اپنی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

فرانس کے صدر نے "جنوبی غزہ میں رفح پر اسرائیلی حملے کی سخت مخالفت کے حوالے سے اپنے موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا،جس سے غزہ میں پہلے سے تباہ کن صورت حال مزید بگڑے گی اور کشیدگی پھیلنے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔"

انہوں نے غزہ کی پٹی تک رسائی کے تمام راستوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچنے سے متعلق فوری بنیادوں پر ضمانت دینے سمیت تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ مسئلے کا دو ریاستی حل ہے۔

اس سے قبل میکرون نے مصر کے صدر عبد۔الفتاح السیسی سے بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق ٹیلیفون پر بات چیت کی۔