بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب مغرب میں واقع 140 ہیکٹرز رقبے پر محیط نیوکویو ویٹ لینڈ پارک چین اور فرانسیسی کمپنیز کے درمیان کامیاب اشتراک کا ثبوت ہے۔
پارک کے مقام پر سائنوپیک یان شان پیٹروکیمیکل کمپنی (ایس وائے پی سی) کے صنعتی گندے پانی کا ذخیرہ موجود تھا۔ 2006 میں ایس وائےپی سی اور وی اولیا انوائرنمنٹ آف فرانس نے گندے پانی کی صفائی، اخراج اور ماحولیات کی بحالی میں تعاون شروع کیا تھا۔
2017 میں یہ مقام ویٹ لینڈ پارک بن گیا اور عوام کے لئے مفت کھول دیا گیا جہاں صاف شدہ گندے پانی کو پانی کا اہم ذریعہ بنایا گیا۔
آج نیوکویو ویٹ لینڈ پارک140 سے زائد انواع کے پرندوں بشمول نایاب پرندوں کا مسکن ہے اور سیاحوں اور فوٹوگرافراز کے لئے ایک اہم مقام ہے۔
وی اولیا کے ایشیا بحر الکاہل زون کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کرسٹوفی میکووٹ نے کہا ہے کہ وی اولیا ان کمپنیز میں شامل ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت کی مد میں صارفین کو حل فراہم کرتی ہے اور چین کا دوہرے کاربن کا ہدف کمپنی کے لئے نہایت اہم ہے۔
وی اولیا کے سی ای او ایسٹیلے براکلیانوف نے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کہا کہ ہم مستقبل میں چینی مارکیٹ سے جو توقع رکھتے ہیں وہ ڈی کاربنائزیشن، ڈی پلوشن اور گر دشی معیشت کے بارے میں ہو گا۔
گزشتہ ہفتے گوانگ ڈونگ صوبے کے جنوبی شہر شین زین میں فرانسیسی دواساز کمپنی سنوفی نے شین زین کے ضلع پنگ شان کی حکومت کے ساتھ تعاون کے ارادے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔