پیرس(شِنہوا)فرانس کےصدر ایمانیول میکرون نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور تنازعے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نو ماہ کی جنگ کے بعد رفح کی صورتحال اور انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے انسانی امداد کی فراہمی کیلئے تمام گزرگاہوں کو نہ کھولنا ناقابل براداشت ہے جس کا عالمی برادری کئی ماہ سے مطالبہ کررہی ہے۔
اس موقع پر امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی اپنے گھروں کو واپسی اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔