• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہیں، چینی وزیراعظمتازترین

April 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین ۔ فرانس تعلقات میں پائیدار اور مستحکم ترقی ہوئی ہے اور ایک غیرمستحکم اور باہم مربوط دنیا میں استحکام اور اعتماد پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پرعمل درآمد کے لیے فرانس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  چین اور فرانس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل مقاصد یعنی آزادی، باہمی تفہیم، دور اندیشی، باہمی فائدے اور مثبت نتائج پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ چین فرانس کے ساتھ چین کی ترقی کے مواقع کا اشتراک چاہتا ہے اور چینی مارکیٹ میں مزید معیاری فرانسیسی مصنوعات ، ٹیکنالوجیز اور خدمات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ فرانس اپنی مارکیٹ کا کھلا پن برقرار رکھے گا اور چینی کاروباری اداروں کو منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول مہیا کرے گا۔

میکرون نے کہا کہ فرانس چین کی ترقی کا حامی ہے اور چین کے ساتھ وبا سے قبل کے تبادلوں کی رفتار کی بحالی کو تیار ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ معیشت ، تجارت، زراعت، ہوا بازی، مالیات، جوہری توانائی، اختراع ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں کھلے طریقے سے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔