• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس کے ساتھ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اورعملی تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں،چینی وزیر خارجہتازترین

April 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ملاقات کی، جو صدر ایمانوئیل میکرون کے ہمراہ چین کے دورہ پر ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین  فرانسیسی صدرمیکرون کے دورے کو بہت اہمیت دیتا ہے، چھن نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔

اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے چھن نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اس حوالے سے تقریبات اور اعلیٰ سطح کے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے انعقاد ،ہر سطح پر بات چیت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر کولونا نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور صدر میکرون کے دورے کے انتظامات کرنے پر چین کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل مستحکم کرنے اور عالمی چیلنجز کا مشترکہ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔