• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس یوکرین کو میراج جنگی طیارے فراہم کرے گا، فرانسیسی صدرمیکرونتازترین

June 07, 2024

پیرس(شِنہوا) فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو میراج جنگی طیارے فراہم کرنے سمیت  یوکرینی فوجیوں کو تربیت دے گا۔

 فرانسیسی میڈیا سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نیا تعاون شروع کرینگے  اور یوکرین کو میراج  طیارے منتقل کرینگے۔ انہوں نے  یوکرین کے چارہزار پانچ سو فوجیوں کو تربیت دینے کا بھی وعدہ کیا جنہیں  میدان جنگ میں بھیجا جائے گا۔

انہوں کہا کہ فرانسیسی جنگی جہازوں کی فراہمی کا مقصد تنازعہ بڑھانا نہیں ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا  کہ یہ عام لوگوں پربمباری کیلئے استعمال نہیں کئے جائینگے تاہم انہوں نے فوجی انسٹرکٹرز کو یوکرین بھیجنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔