• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس ، اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 5 بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاکتازترین

December 29, 2022

پیرس(شِنہوا)فرانس کے جنوب مشرقی شہر لیون کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں صبح کے وقت آتشزدگی کے باعث 5 بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رون پریفکچر کی مقامی اتھارٹی نے جمعہ کے روز بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق قبل از سحر 3 بجکر 12 منٹ ( صبح 7 بجکر 12 منٹ پاکستانی وقت) پر لیون کے مضافاتی علاقے والکس این ویلن میں ایک 8 منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ میں لگی۔ 

پریفکچر نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے تقریباً 170 فائر فائٹرز کو روانہ کیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔