• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فرانس اوراسرائیل کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاقتازترین

February 03, 2023

پیرس(شِنہوا)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دورہ پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدوسعت دینےاور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ بات فرانس کے ایلیسی محل نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہی۔ جمعرات کی رات عشایئے کے دوران میکرون نے کہا کہ نیتن یاہو کا اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے بعد مشرق وسطیٰ سے باہر اپنے پہلے دورے کے طور پر فرانس کا انتخاب کرنا دونوں ممالک اور ان کے لوگوں کے درمیان قربت کو ظاہر کرتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے معیار کو سراہا اور باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق میکرون نے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ایک ایسے حل کیلئے سیاسی عمل شروع ہوجو دونوں فریقوں کی جائز خواہشات پر پورا اترسکے۔