بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ جاپان کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئرپاورپلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کی تازہ ترین اطلاعات نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو)کی اہلیت اورجاپانی حکومت کی جانب سے ضوابط پرموثرعملدرآمدمیں کوتاہی نے ایک بار پھر بین الاقوامی خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہارپریس بریفنگ کے دوران ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کیا کہ ٹیپکو نے تابکاری سے آلودہ پانی کے ایک پائپ میں شگاف کے باعث فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی تصدیق کی ہے۔
وانگ نے کہا کہ عالمی برادری ایک طویل عرصے سے جاپان کے تابکاری سے آلودہ پانی کوسمندرمیں چھوڑنے کے منصوبے کی قانونی حیثیت اور اس کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھارہی ہے اور فوکوشیما کے عوام نے کئی بار نشاندہی کی کہ جوہری پلانٹ کے حادثے کے بعد سے، ٹیپکوکواس سے نمٹنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوام ٹیپکو کی جوہری آلودہ پانی کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانےکی صلاحیت پرسوال اٹھا رہے ہیں۔