• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے پگھلے ایندھن کا ملبہ نکالنے کا کام دوبارہ شروعتازترین

September 10, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں حادثے کا شکار فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے پگھلے ہوئے ایندھن کا ملبہ نکالنے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ طریقہ کار کی ناکامی کی وجہ سے ابتدائی آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

پلانٹ کی آپریٹر  ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے منگل کی صبح  ری ایکٹرنمبر2 سے پگھلا ہوا ایندھن کا ملبہ نکالنے کی کوششیں دوبارہ شروع کیں اور چند گرام ملبہ باہر نکالا گیا،اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ری ایکٹر کے کنٹینمنٹ ویسل میں فشنگ چھڑی سے مشابہ ڈیوائس ڈالنے کے لیے استعمال کیے جانے والے پانچ پائپ مناسب طریقے سے نصب کیے گئے ہیں۔

نیوکلیئر پاور پلانٹ سے پگھلے ہوئے ایندھن کا ملبہ نکالنے کا کام  ابتدائی طور پر 22 اگست کو شروع ہونا تھا جو ٹیپکو اور کنٹریکٹر مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے اہلکاروں کی جانب سے پائپ سیٹ اپ کی درست ترتیب نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔