• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: چینتازترین

November 24, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے کہاہے کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف اس کا موقف واضح ہے جس میں کوئی تبدیل نہیں آئی ۔

وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چین جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا مخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ہماری واضح پوزیشن ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی  کہ سمندری اخراج تمام انسانوں کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور بین الاقوامی مفاد عامہ کو متاثر کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ جاپان کو اندرون اور بیرون ملک جائز خدشات کو سنجیدگی سے لینے اور اسے ذمہ دارانہ اور تعمیری انداز میں مناسب طریقے سے دورکرنے کی ضرورت ہے۔