• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فن لینڈ کے صدر کا یوکرائن میں امن کے حصول کیلئے سفارتکاری پر زورتازترین

November 07, 2022

ہیلسنکی(شِنہوا) فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے یوکرائن کے تنازعہ میں فوجی محاذ کے علاوہ دیگر عوامل میں بھی امن کے امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیاسی، اقتصادی اور سول سروس اشرافیہ کیلئے پیر کے روز ایک قومی دفاعی کورس کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نینیستو نے کہا کہ وہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز کی جانب سے ماسکو کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کو مثبت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن ایک ایسا اہم ہدف ہے جس کے حصول کیلئے ہمیں ہر طرح کی کوششیں کرنی چاہئیں۔

نینیستو نے فن لینڈ میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں جاری بحث پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں فن لینڈ میں بھی جوہری ہتھیاروں کی بحث بہت تیزی سے مقبول ہو گئی ہے۔ میں اسے ایک خطرناک پیش رفت سمجھتا ہوں۔

نینیستو نے کہا کہ وہ واضح طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگرچہ فن لینڈ نے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) میں اپنی آمدہ رکنیت کے حوالے سے کوئی پیشگی پابندی نہیں لگائی لیکن فن لینڈ کا اپنی سرزمین پر جوہری ہتھیار لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔