• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینیوں کا اسرائیلی قبضے میں موجود شہدا کی لاشوں کی واپسی کے لیے احتجاجتازترین

December 27, 2022

رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں درجنوں فلسطینیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے فلسطینیوں کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

فلسطینیوں کی قومی مہم کے زیر اہتمام فلسطینیوں کی لاشوں کو واپس کرنے کے مطالبے کے تحت ہونے والے احتجاج کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اور مرنے والوں کی تصاویر لہراتے ہوئے نعرے لگائے کہ ہمیں اپنے بچے چاہیئں۔

 

جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی حکام پر لاشیں حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاشوں کو مردہ خانے کے ریفریجریٹرز اور نام نہاد  قبروں میں رکھا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کی واپسی تک وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

اسرائیل کے پاس اس وقت 100 سے زائد فلسطینیوں کی لاشیں موجود ہیں جنہوں نے 2015 سے اسرائیل کے خلاف حملے کیے یا کرنے کی کوشش کی اور وہ یہ لاشیں ان کے اہل خانہ کو واپس کرنے سے انکاری ہے۔