رم اللہ(شِنہوا)ایک فلسطینی سفارت کار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا قبل از وقت بلایا جانیوالا آئندہ اجلاس ایتمار بن گویر کے اقدام کو مسترد کرنے اور اس کی مذمت کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے بیت المقدس کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے حالیہ دورے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصورنے ایک بیان میں کہا کہ ایتمار بن گویر کی جانب سے یہ اقدام اسرائیل کی تاریخ کی سب سے دائیں بازو کی حکومت کی منظوری سے اٹھایا گیا ہے۔
ریاض منصور نے کہا کہ اجلاس سے قبل نیویارک میں عرب سفیروں کی کونسل اور اسلامی گروپ کے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک مشترکہ فلسطین عرب ۔ اسلامی وفد سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کرے گا۔
ایتمار بن گویر نے منگل کے روز مشرقی بیت المقدس کے حساس ترین مذہبی مقامی مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا ہے جسے فلسطین کی جانب سے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔