• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی صدر کی اسرائیلی آبادکاری منصوبوں کی مذمتتازترین

March 23, 2024

رم اللہ (شِنہوا) فلسطینی صدر نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے تحت 8 مربع کلومیٹر کے فلسطینی رقبے پر قبضہ کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی جانب سےشائع ایک بیان میں  ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ اسرائیلی فیصلہ عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے۔ تمام یہودی  بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہودی  بستیوں اور آباد کاروں سے پاک فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر سلامتی یا استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو بین الاقوامی قانونی حیثیت اور بین الاقوامی قانون کے ساتھ اپنی وابستگی کو ثابت کرنا چاہیے اور اسرائیل کو اس کے جرائم اور بستیوں کی تعمیر سے روکنے کے لیے مجبور کرنا چاہیے، بصورت دیگرمزید تشدد اور دھماکے ہوں گے۔