• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی صدر کا سی آئی اے کے سربراہ پر اسرائیل کو یکطرفہ اقدامات سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر زورتازترین

January 30, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف اپنے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے محمودعباس کے حوالے سے بتایا کہ بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت پر یکطرفہ اقدامات کو روکنے اور دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے فوری مداخلت ضروری ہے۔

محمودعباس نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں صدارتی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اپنی ملاقات کے دوران برنز کو بتایا کہ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی قراردادوں کی بنیاد پر سیاسی استحکام کو بحال کرنا ضروری ہے۔

عباس نے برنز کو تازہ ترین پیش رفت اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں کشیدگی کی حالیہ لہر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

عباس سے ملاقات سے قبل برنز نے مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی اداروں کے سربراہوں سے بات چیت کی۔