فلسطینی صدر کا عراق کے استحکام، بات چیت کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے پر زورتازترین
September 01, 2022
رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نےعراقی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین عراق کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔
عباس نے ایک پریس بیان میں کہا، میں عراقی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عراقیوں کے لیے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے حصول کے لیے مذاکرات کی زبان کو ترجیح دیں ،اس اندرونی لڑائی سے دور رہیں جس میں درجنوں عراقیوں کی جانیں گئیں۔
عراقی فوج کے مطابق وسطی بغداد کے انتہائی سیکورٹی کے علاقے گرین زون پر رات بھر اور صبح چار راکٹ فائر کیے گئے۔شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے مستعفی ہونے کے بعد ان کے حامیوں کی جانب سے مظاہرے شروع ہوئے، جس میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی قیادت اور عوام عراق کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور عراق کے درمیان مضبوط برادرانہ اور تاریخی رشتہ ہے۔ عباس نے کہا کہ عراق کا استحکام اور خوشحالی فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے قومی مقصد کی حمایت میں معاون ہے۔