• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی صدر کے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے: فلسطینی عہدیدتازترین

June 12, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس کا چین کا سرکاری دورہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی بنیاد رکھے گا۔

فلسطینی تنظیم فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور عرب ممالک اور چین کے ساتھ تعلقات کے کمشنر عباس ذکی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین اور فلسطین بھائیوں سے زیادہ قریبی دوست ہیں۔

ذکی نے کہا کہ چین اور فلسطین نے ہمیشہ اپنے بنیادی مفادات میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے ان کے جائز حقوق کی بحالی کے مقصد کی پختہ حمایت کرتا ہے اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین نے اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے لیے چین کے مطالبے کو سراہا جبکہ اس سلسلے میں محمودعباس کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

گزشتہ سال منعقد ہونے والی پہلی چین-عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس  کا ذکر کرتے ہوئے ذکی نے کہا کہ یہ چین-عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے اور نئے دور میں چین-عرب تعلقات کو فروغ دینے کی سمت کا تعین کرنے میں رہنمائی کرے گا۔

فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چین پچھلے سال چین-عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس کے بعد مشرق وسطیٰ کے معاملات میں بڑا کردار ادا کرا رہا ہےجبکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی چین کے مجوزہ عالمی سلامتی اقدام کے تحت کوششوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت نےمشرق وسطیٰ کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کاعندیہ دیاہے اورعلاقائی ممالک کےدرمیان اتحاداورآزادی کا شعور اجاگر کیا۔

ذکی نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے جبکہ عراق، لیبیا اور شام کو ان کے ذریعے تباہ کر دیا گیا اور سوڈان اب ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے۔

ذکی کے مطابق امریکہ نے مسئلہ فلسطین پر مسلسل تعصب اور دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی جانب پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔