• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی وزیراعظم کا اسرائیلی اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہتازترین

March 23, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کی نسل پرستی کو ہوا دینے سے روکے۔

 سرکاری بیان کے مطابق اشتیہ نے یہ بات بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل جنرل رینے ٹروکاز کے ساتھ مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتیہ نے فرانس اور دیگر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف انتہا پسند اسرائیلی حکام کی طرف سے اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور انہیں اپنی نسل پرستی کے جذ بات کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم نہ دیں۔

 فلسطینی وزیراعظم نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا جس میں پیرس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے اس دعوے کی تردید کی گئی تھی جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے وجود سے انکار کیا تھا۔

سموٹریچ  جو انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونیت پارٹی کے سربراہ ہیں، نے اتوار کے روز فرانس میں ایک کانفرنس میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ فلسطینی عوام نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ پیر کو اس بیان کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ اسرائیل اردن کے ساتھ 1994 کے امن معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ اسرائیل کی ریاست کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ اردن کی ہاشمی بادشاہی کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے۔