• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی وزیر اعظم کا امریکی کانگریس سے فلسطین کو نشانہ بنانے والے مخالفانہ قوانین ختم کرنے کا مطالبہتازترین

August 08, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ ہے کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کو نشانہ بنانے والے "مخالفانہ" قواعد و ضوابط کو ختم کرے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

 مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اپنے دفتر میں امریکی کانگریس کے 22 ارکان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشتیہ نے ایسے قواعدو ضوابط میں ترامیم کا بھی مطالبہ کیا جو پی ایل اوکو "دہشت گردی" سے جوڑتے ہیں۔

1987 میں امریکی کانگریس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ منظور کیاتھا جس میں پی ایل او  کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دیا گیا اور امریکی سرزمین پر اس کے ہیڈ کوارٹر کے قیام پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم 1993 میں اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان اوسلو معاہدے پر دستخط کے بعد  یکے بعد دیگرے امریکی صدور نےپی ایل اوکو استثنیٰ دیا۔

محمد اشتیہ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مذمت کرے اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے "احتیاطی اقدامات" کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات کا تسلسل "ایک ریاستی حقیقت" کے ساتھ نسل پرستانہ حکومت کے قیام کی طرف لے جائے گا۔