استنبول(شِنہوا )ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد شہر کی یورپی جانب لیونٹ کے علاقے میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے اس حملے کی مذمت کرنے کے لیے جمع ہوگئے۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے مداخلت اور فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔ سریرضلع میں بھی مظاہرے کیے گئے جہاں امریکی قونصلیٹ جنرل واقع ہے۔مظاہرین نے آزاد فلسطین"کے پیغام پر مشتمل بینر لہرایا اور اسرائیل کا اتحادی امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔